اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر: پولیس نے کشتواڑ کے سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو افراد کو بچا لیا

جموں: پولیس نے جموں وکشمیر کےضلع کشتواڑ میں سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنسے پنجاب کے دو سیاحوں کو نکال کر بچا لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس کو جمعرات کی شام پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی کال موصول ہوئی جو اننت ناگ سے کشتواڑ کی طرف جانے کے دوران سنتھن ٹاپ پر برف باری کی وجہ سے درماندہ ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کال موصول ہوتے ہی ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال کی ہدایت پر آپریشن شروع کر دیا گیا اور اس دوران پیوش وج اور محمد شریف نامی دونوں درماندہ سیاحوں کو بچا لیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہ صحیح سلامت ہیں اور انہوں نے کشتواڑ پولیس کی بر وقت کارروائی کی سراہنا کی۔
پولیس نے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام رہائشیوں اور سیاحوں سے دور افتادہ اور اونچائی والے علاقوں کا سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی دوبارہ تاکید کی ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img