اوسلو: 170 ناروے کے شہری ابھی بھی غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔ وزارت خارجہ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
ناروے کے وزیر خارجہ انیکین ہیوٹ فیلٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ غزہ کی صورتحال غیر واضح ہے اور ہر گھنٹے کے ساتھ صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت "ہمارے شہریوں کو بحفاظت باہر نکالنے کےلئے مسلسل کام کررہی ہے، اور دوسرے ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتی ہے۔”
انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ غزہ کی رفح سرحد بند ہے، اس لیے ان کی وزارت اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ ناروے کے شہریوں کا وہاں سے گزرنا ممکن ہو گا۔
ناروے کے دو چارٹرڈ طیارے بالترتیب 180 اور 26 مسافروں کے ساتھ جمعرات کی رات اور جمعہ کی شام اسرائیل سے اوسلو پہنچے۔
یواین آئی