بدھ, فروری ۱۹, ۲۰۲۵
5.9 C
Srinagar

سری نگر میں 35 سالہ جوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا

سری نگر: سری نگر کے راج باغ علاقے میں جمعہ کی صبح 35 سالہ جوان نے عبداللہ برج سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ راج باغ میں ایک شخص نے عبداللہ برج سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف اور ریور پولیس نے فوری طور بچائو کارروائی شروع کرکےلاش کو بر آمد کیا۔
متوفی کی شناخت رمیز راجا گنائی ساکن پامپور حال سرائے بالا سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر اس ضمن میں کارروائی شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img