اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری آپریشن کے دوران 2 در اندازہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

جموں: پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری ایک آپریشن کے دوران دو در انداز ہلاک جبکہ جائے انکائونٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بر کیا گیا ہے۔کپوارہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کپوارہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر مژھل سیکٹر کے کم کادی علاقے میں فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اب تک دو در اندازی کرنے والےملی ٹنٹ مارے گئے’۔پوسٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
پولیس نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘جائے انکائونٹر سے اب تک 2 اے کے رائفلیں، 4 اے کے میگزین، 90 آر ڈی ایس، 1 پاکستانی پستول، 1 پوچ اور پاکستانی کرنسی کے 21 سو روپیے بر آمد کئے گئے’۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img