انہوں نے کہا کہ اشتیاق احمد کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال گنڈوہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو جی ایم سی ڈوڈہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اشتیاق احمد پیشے سے استاد تھے جبکہ امتیاز احمد پولیس میں ایس پی او کے بطور تعینات تھا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔