پونچھ میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

پونچھ میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
جموں:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کی صبح جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے ایک ملی ٹنسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس کی مدد سے ہفتے کی صبح پونچھ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ایک ملی ٹنسی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.