سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کی دوپہر کو ریچھ کے الگ الگ حملوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سیر چیک علاقے میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔خاتون کی شناخت فہمیدہ بیگم زوجہ الطاف احمد وگے ساکن سیر چیک کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سیر منتقل کیا گیا۔اننت ناگ کے ہی شترو لارنو میں یچھ نے حملہ کرکے ایک اور عمر رسیدہ شخص کو زخمی کر دیا۔زخمی کی شناخت 70 سالہ علا والدین چوہان ولد محمد اکبر چوہان ساکن شترو لارنو کے بطور ہوئی ہے۔زخمی کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال کو کر ناگ منتقل کیا گیا۔
یو این آئی