جموں،25مئی : جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر میں جمعرات کے روز 22سالہ نوجوان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے دھارگلون گاوں میں جمعرات کی صبح چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی او راس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت محمد یاسیر خان ولد نصیر خان کے بطور کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
یو این آئی