کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

سری نگر، 25 مئی : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 26 مئی تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 27 اور 28 مئی کو بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 11.6 ملی میٹر، پہلگام میں 20.1 ملی میٹر، کپوارہ میں 5.9 ملی میٹر اور گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
دریں اثنا بارشوں کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.