نتن گڈ کری او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ کے سری نگر۔ بانہال سیکشن کا معائینہ کیا

نتن گڈ کری او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ کے سری نگر۔ بانہال سیکشن کا معائینہ کیا

جموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ کی تکمیل سے سال بھر ہمہ موسمی رابطہ قائم رہے گا

سری نگر:مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا ،مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ)( ڈاکٹر ) وِی کے سنگھ ( ریٹائرڈ ) اور مرکزی وزیر مملکت جتندر سنگھ کے ساتھ سری نگر ۔ جموں کے بانہال سیکشن سے ادھم پور۔رام بن۔بانہال تا سری نگر قومی شاہراہ ( این ایچ۔44)کا معائینہ کیا جو جموںوکشمیر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ فراہم کرنے کے لئے تعمیر کیا جارہا ہے۔
جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لئے 35,000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3کوریڈوربنائے جارہے ہیں ۔ اِس کے تحت جموں سے اودھمپور ۔ رام بن ۔ بانہال اور اِس کے بعد سری نگر تک پہلی کوریڈور میں سری نگر سے بانہال تک کا سیکشن شامل ہے ۔ یہ 250 کلومیٹر لمبائی چار گلیاروں والی سڑک 16,000کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جارہی ہے ۔ اِس میں سے 210 کلومیٹر کے راستے کی 4لیننگ مکمل ہوچکی ہے جس میں 21.5کلومیٹر کی 10ٹنل بھی شامل ہیں۔
اِس سڑک کی 4لیننگ کا ڈیزائن جیو ٹیکنیکل اور جیو لوجیکل انویسٹی گیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ اِس علاقے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ پر قابو پایا جاسکے ۔ جموں اور سری نگر کے درمیان سفر کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے کریش بیر یئرز اور روڈ سیفٹی کے دیگر اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔
اِس راستے کی تعمیر سے جموں اور سری نگر کے درمیان ہمہ موسمی رابطہ قائم رہے گا۔سری نگر سے جموں کا سفر کا وقت 9-10 گھنٹے سے کم ہو کر 4-5 گھنٹے ہو جائے گا۔ رام بن اور بانہال کے درمیان 40کلومیٹر چار گلیاروں والی سڑک کا کیریج وے جون 2024 ءتک مکمل ہو جائے گا جس سے سری نگر کے مسافروں کو راحت ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.