وزیراعظم جمعرات کو روزگار میلے میں 71 ہزار تقرری لیٹر تقسیم کریں گے

وزیراعظم جمعرات کو روزگار میلے میں 71 ہزار تقرری لیٹر تقسیم کریں گے

نئی دہلی، 11 اپریل : وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے منتخب 71,000 امیدواروں کو تقرری نامہ تقسیم کریں گے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس دن صبح 10.30 بجے منعقد ہونے والے پروگرام میں تقرری نامہ تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے جڑےان نو تعینات اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔ریلیز میں کہا گیا کہ یہ روزگار میلہ، روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ روزگار میلہ اور روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک ایکٹیویٹرکے طورپر کام کرے گا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی مواقع فراہم کرے گا۔یہ تقرریاں ٹرین مینیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشل کلرک کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، سٹینو گرافر، جونیئر اکاونٹنٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹ مین، جے ای/سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشن آفیسر، پرسنل اسسٹنٹ، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف (ایم ٹی ایس) اور دیگر آسامیوں کے لئے ہیں۔ریلیز کے مطابق، نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو ‘کرمیوگی پرارمبھ’ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا، جو کہ مختلف سرکاری محکموں میں نئے بھرتی ہونے والے تمام اہلکاروں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.