پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7.4 C
Srinagar

بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں آتشزدگی، کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر

سری نگر،11 اپریل: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وادی تلیل کے گرٹہ نالہ گائوں میں پیر کی رات دیر گئے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img