اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
3.4 C
Srinagar

ملک کا تاج ۔۔۔۔

وادی کشمیرجو ایک زمانے مےں صوفیوں ،ولیوں ،ریشیوں اور منیوں کی سرزمین مانی جاتی تھی ، جہاں صوفی صفت لوگ رہائش پذیر تھے اور ایک دوسرے سے بے حد ہمدردی اور پیار محبت سے پیش آتے تھے ۔جہاں لوگوں کو سینہ بہ سینہ ایسی تعلیمات مل چکی تھیں کہ پوری دُنیا میں کشمیریوں کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔اہلیان کشمیر بھی بزرگوں کی ان تعلیمات پر فخر محسوس کرتے تھے اور ان بزرگو ں کے تئیں بہت زیادہ عقےدت رکھتے تھے اور اُن کے آستانوں پر حاضری دیکر روح کو سکون پہنچاتے تھے ،چہ جائے اُن کے پاس دولت کے ا نبار نہیں ہوتے تھے بلکہ غربت و افلاس ہوتی تھی۔وہ زندگی کے یہ مختصر ایام نہایت ہی سادگی سے مگر پُر سکون گذارتے تھے۔

زمانے کی تیز رفتاری نے یہاں کے لوگوں کوزندگی کے اُس خطر ناک سانچے میں ڈال دیا ہے کہ اب اُن کا بدل جانا اور پُرامن طریقے سے زندگی گذار نا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن نظر ا ٓرہا ہے۔لوگ صرف دولت اور شہرت حاصل کرنے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں وہ صرف مال و جائیدادیں خریدنے میں دن رات ضائعکرتے ہیں ا۔س دورران وہ انسانیت کے اصول بھی پامال کرتے ہیںاور کوئی شرم بھی محسوس نہیں کرتے ہیں ۔یہ دوسری بات ہے کہ ان کے بچے اُن سے ان کا سکون چھین لیتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق وادی کے ستر فےصد نوجوان ڈرگ کا استعمال کرتے ہیں جن میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں۔اکثر جوان قیمتی موٹر سائیکلوں پرسوار ہو کر حادثوں کاشکار ہو جاتے ہیںکیونکہ وہ سڑکوں پر فلمی انداز میں گھومتے پھرتے ہیں۔جہاں تک ڈرگ کا سوال ہے اس کو پھیلانے میں ہم سب ذمہ دار ہیں کیونکہ ہم اپنے بچوں کو ملوث پاکر بھی پردہ پوشی کرتے ہیں ۔یہ بھی ایک مسلمہحقیقت ہے کہ وادی میں ڈر گ سرحد پار سے سپلائی ہو رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان میں لوگ ڈرگ کا کاروبار کھل کر کرتے ہیں ۔جبکہ یہ دونوں مسلم ممالک ہیںاور خود کو اسلام کے داعی مانتے ہیں۔اسلام میں کسی بھی قسم کے نشے کو حرام قرار دےا گیا ہے اور پھراسلام کے داعی اس طرح کا کام کر کے مسلمانی کے نام پر دبہ ہے۔بہرحال کون کیا کرتا ہے ہمیں کو ئی غرض نہیں لیکن جب اس وادی کو کوئی بُرباد کرنے کی سازش کرتا ہے ،تو قوم کی اخلاقی زمہ داری بن جاتی ہے کہ سارے لوگ اس ڈرگ مہم اور اس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر لڑیں اور ملک کی سرحدوں کی نگرانی کرنے والے سپاہی چوکنا رہیں اور کشمیر کے خلاف جاری سازش کو ختم کریں جو ملک کا تاج مانا جاتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img