حکومت نے گجراتی ‘کون مین’ کے کشمیر دوروں کے بارے میں تحقیقات کا حکام جاری کیا

حکومت نے گجراتی ‘کون مین’ کے کشمیر دوروں کے بارے میں تحقیقات کا حکام جاری کیا

سری نگر،29 مارچ: جموں و کشمیر حکومت نے گجراتی ‘کون مین’ کرن پٹیل کے گذشتہ مہینوں کے دوران کشمیر کے دوروں اور اس دوران کئے گئے سیکورٹی انتطامات کے مختلف گوشوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔حکومت نے تحقیقات کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔محکمہ ہوم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری راج کمار گوئل کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘انکوائری افسر متعلقہ افسروں کی طرف سے کی جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کرکے ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا’۔حکمنامے میں کہا گیا: ‘انکوائری افسر شری کرن پٹیل کے گذشتہ مہینوں کے دوران کشمیر کے دوروں اور اس دوران کئے گئے سیکورٹی انتطامات کے مختلف پہلوﺅں کی تحقیقات کرے گا’۔قابل ذکر ہے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والا کرن بھائی پٹیل کشمیر میں خود کو وزیر اعظم دفتر دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور ظاہر کر رہا تھا اور اس کو زیڈ سیکورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔جموں وکشمیر پولیس نے موصوف ‘کون مین’ کے خلاف پہلے ہی پولیس اسٹیشن نشاط میں ایک ایف آئی آر درج کیا ہے اس کو حال ہی میں عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.