صوبائی کمشنر کشمیرکا زیارت گاہوںاور مساجدکا دورہ

صوبائی کمشنر کشمیرکا زیارت گاہوںاور مساجدکا دورہ

دستگیر صاحب ؒ اور زڈی بل اِمام باڑہ میں حاضری دی

سری نگر:صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے ، شب قدر اور عید الفطر کے پیش نظر سری نگر میں زیارت گاہوں اور مساجد کا تفصیلی دورہ کیا۔
صوبائی کمشنر کے ہمراہ کمشنر ایس ایم سی اور سی اِی او سمارٹ سٹی اطہر عامر ، لائن محکموں کے اَفسران بشمول پاور ، پی ایچ اِی ، آر اینڈ بی ، سنٹیشن ، ایس ایم سی ، وقف بورڈ وغیرہ بھی تھے۔
صوبائی کمشنر نے بجلی او رپینے کے پانی کی سہولیت کی دستیاب کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفراد کو ان زیارت گاہوں اور مساجد میں آنے والے عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے درگاہ حضرت بل ، دست گیر صاحب ؒ اور اِمام بارگاہ کو چراغاں کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے درگاہ حضرت بل مینجمنٹ کمیٹی اور ایس ایم سی کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ درگاہ کے فرنٹیئرلان میں موجود پانی کے فوارہ کو جلد سے جلد فعال کریں۔
اِس کے علاوہ اُنہوں نے ریلنگ کی مرمت کے ساتھ احاطے کی گھاس کی کٹائی اور لینڈ سکیپ ڈیولپمنٹ کے لئے ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں، اُنہوں نے لوگوں کی حفاظت اورمقدس مقام کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے زیار ت گاہ حضرت بل میںمسلسل کتے پکڑنے کی مہم چلانے پر زور دیا۔
اُنہوں نے دستگیر صاحب میں تزئین وآرائش کے کاموں میں تیز ی لانے اور درگاہ میں خواتین کے لئے الگ وضوخانہ کی ترقی کی بھی تاکید کی۔
صوبائی کمشنر کشمیر کو امام باڑہ زڈی بل کا دورہ کرتے ہوئے کمیٹی نے احاطے کی توسیع اور سڑک کو چوڑا کرنے کے مسائل سے آگاہ کیا اور اِس معاملے میں ان سے اقدام کی درخواست کی۔
اُنہوں نے اِس کے بارے میں پاور اینڈ الیکٹرسٹی پی ڈی ڈی اور پی ایچ اِی اَفسروں کو اِمام باڑہ میں بجلی اور پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران وِجے کمار بِدھوری نے دستگیر صاحب زیارت گاہ اور امام باڑہ زڈی بل پر حاضری دی اور اُنہوں نے کشمیر کے اَمن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.