چین میں "تائیوان کی آزادی” سے متعلق علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: وزارت دفاع

بیجنگ، 17 مارچ /چینی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ملک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پرزور طریقے سے دفاع کرے گی اور کسی بھی شکل میں "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں چھوڑے گی۔
یہ بات چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ٹین کیفی نے امریکہ کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آبنائے تائیوان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

کرنل ٹین نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے عہدیداروں کی ‘تائیوان کی آزادی’ کے مطالبے میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور چین کے بنیادی مفادات کے مخالف میں کھڑے ہونا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ ‘تائیوان کی آزادی’ کے لیے بیرونی مداخلت اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی

معاملہ ہے۔ چین اپنے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔
کرنل ٹین نے کہا، "ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے حوالے سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی

کوشش ترک کردے اور تائیوان کے سوال پر مزید اقدامات کے بارے میں سوچنا چھوڑ دے۔

یو این آئی

۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.