ہفتہ, جنوری ۱۷, ۲۰۲۶
11.4 C
Srinagar

گھنے کہرے نے راجدھانی کو اپنی لپیٹ میں لیا، اے کیو آئی انتہائی خراب درجے تک پہنچا

نئی دہلی،: ہفتہ کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں گھنا کہرہ چھا گیا جس کے باعث حد بصارت بری طرح متاثر ہوئی۔
پالم ایریا میں صبح 9 بجے کے وقت ہلکی دھند کے دوران حدِ نگاہ بہتر ہو کر 500 میٹر تک پہنچ گئی، جبکہ صفدرجنگ میں صبح 9 بج کر 10 منٹ پر معتدل دھند کے ساتھ حدِ نگاہ مزید کم ہو کر 200 میٹر رہ گئی۔ کم بصارت کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
شہر میں شدید سردی بھی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیاتِ (آئی ایم ڈی) نے سرد لہر اور گھنی دھند کے پیش نظر ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح کم از کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو جمعہ کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔
16 جنوری کو شہر میں مسلسل چھٹے دن سرد لہر جاری رہی، جس کے دوران درجۂ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور کم از کم درجۂ حرارت 4.3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 سے 23 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 6 سے 8 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img