جموں، :منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں جموں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں (رورل) پولیس کی ایک ٹیم نے ناکے کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبرJK02DL – 9671 کو دیکھا جو اکھنور کی طرف جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے تقریباً 6 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو بر سر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت اجے سنگھ ولد بلبیر سنگھ ساکن اکھنور کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اکھنور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 12/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔





