ادے پور میں 19 مارچ کو ریاستی سطح کا زراعتی سائنس میلے کا انعقاد ہوگا

ادے پور میں 19 مارچ کو ریاستی سطح کا زراعتی سائنس میلے کا انعقاد ہوگا
ادے پور، 17 مارچ/مہارانا پرتاپ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی، ادے پور اور محکمہ زراعت اور زراعتی ٹیکنالوجی
ینجمنٹ ایجنسی کے مشترکہ اہتمام میں 19 مارچ کو ریاستی سطح کا زراعتی سائنس میلہ 2023 کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈائرکٹر آف ایجوکیشن نے کہا کہ راجستھان زراعتی کالج ادے پور کے احاطے میں منعقد ہونے والے اس میلے کا تھیم ‘تغذیہ سے بھرپور اناج کی پیداوار، قدرتی کھیتی اور زراعتی میکانائزیشن سے خوشحال کسان’ ہے۔ اس میلے میں موٹے اور باریک
ناج، قدرتی کاشتکاری اور زراعتی میکانائزیشن سے متعلق کسانوں کے لیے مفید تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سائنسدان، کسان اور کاروباریوں کے مکالمے کا بھی اہتمام کرنے کی تجویز ہے۔ میلے میں یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے مختلف شعبہ جات، رضاکارانہ تنظیمیں اور زراعتی ان پٹ اداروں کی نئی ٹیکنالوجی پر ایک نمائش بھی ہوگی۔ میلے میں ڈویژن اور آس پاس کے اضلاع کے کسانوں، خواتین کسانوں اور نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.