پیر, جنوری ۱۹, ۲۰۲۶
8.2 C
Srinagar

کشتواڑ انکائونٹر: رات بھر کی گھیرا بندی کے بعد تلاشی آپریشن بحال

جموں، :  جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح تلاشی آپریشن بحال کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن اتوار کو چھاترو بیلٹ میں مندرال سنگھ پورہ کے قریب سونار گاؤں میں شروع کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
بعض ذرائع کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام کو تاریکی کے باعث آپریشن کو رات کے لئے معطل کر دیا گیا تاہم علاقے کو سخت گھیرے میں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کی متعدد ٹیمیں، جنہیں ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد حاصل ہے، وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن چلا رہی ہیں۔
فوج کی وائت نائٹ کور نے اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘چھاترو کے شمال مشرق میں واقع سونار کے جنرل علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیلنجنگ حالات میں دشمن کا جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو تقویت دینے کے لیے اضافی فورسز کے ساتھ آپریشن جاری ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img