پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

کشمیر میں 20 مارچ تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر،17 مارچ / محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کی پیش گوئی
کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 سے 20 مارچ تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران بھاری بارشیں یا بھاری برف باری ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کسانوں سے اس وقفے کے دوران اپنے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے احتراز کرنے کی تاکید کی ہے۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دارس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img