سری نگر،13 مارچ: ٹپر مالکوں اور ڈرائیوروں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور وہ رایلٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقعہ پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم متعلقہ محکمے سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں رایلٹی دیں تاکہ ہم اپنے اپنے عیال کو پال سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح مٹی، باجری کے لئے رایلٹی دی گئی ہے اسی طرح ریت کے لئے بھی دی جانی چاہئے۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہم چار برسوں سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو بینک کے قرضے ہیں ہم وہ قرضہ کیسے ادا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف قسموں کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں جب ہماری گاڑیاں کھڑی ہیں تو ہم کیا کریں گے۔
یو این آئی