پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا، امیدوار ایسے افراد کے بہکاوے میں نہ آئیں جنہوں نے دہشت گردوں کو نوکریاں فراہم کیں/ ایل جی منوج سنہا

جموں، 13 مارچ: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہاکہ یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ 40فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو بھی مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امیدواروں سے گزارش ہے کہ وہ کینڈل لائٹ مارچ نہ نکالیں کیونکہ جن لوگوں نے زمین اور نوکریوں میں لوٹ کھسوٹ کی وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایل جی نے بتایا کہ بھرتی امتحانات میں گڑھ بڑھ کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے جموں میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کافی غور وغوض کے بعد لاگو کیا گیا۔ایل جی نے بتایا کہ 40فیصد لوگوں کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا جبکہ مذہبی مقامات کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ان کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے عام شہریوں سے تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ ایپ ٹیک معاملے پر امیدواروں کی جانب سے کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ جب بھی بھرتی ایجنسی کے متعلق شکایت موصول ہوئی تو فوری طورپر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پچھلی دفعہ جب امیدواروں نے امتحانات میں گڑھ بڑی ہونے کی بات کئی تو انتظامیہ نے جانچ کا کام سی بی آئی کے سپرد کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سی بی آئی نے بھرتی گھوٹالے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ جان بوجھ کر کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح بھرتی عمل کو روکا جائے تاہم ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ امسال بارہ ہزار سرکاری اسامیوں کو پر کرئے گی اور اس حوالے سے بھرتی ایجنسیوں کو کام سونپ دیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان لوگوں کو بھرتی عمل پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں جنہوں نے اپنے دور میں دہشت گردوں اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔ایل جی نے کہاکہ وہ زمانہ گیا جب نوکریاں سفارش پر ملتی تھیں اب محنت کے بل بوتے پر نوجوان نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔منوج سنہا نے مزید بتایا کہ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ سرکار پر بھروسہ رکھیں ، اگر کئی پر بھی کوئی گڑھ بڑی ہوتی ہے تو وہ سامنے آئے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کینڈل لائٹ مارچ نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں زمین سے نوکریوں تک جن لوگوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا وہ اب نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اب بے ایمان لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔

یو این آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.