سری نگر،7 مارچ : سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں منگل کی صبح آگ کی واردات میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں مسجد رحمت کے نزدیک منگل کی صبح ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس وار دات میں کسی قسم کے جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کیا جا رہی ہیں۔
یو این آئی