ناسا خلائی اسٹیشن میں نیا سائنس مشن لانچ کرے گا

ناسا خلائی اسٹیشن میں نیا سائنس مشن لانچ کرے گا

لاس اینجلس، 7 مارچ: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے دل کی بیماریوں، خلا میں زندگی اور دیگر اشیا؍ کا مطالعہ کرنے کے لیے مارچ میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ایک نیا سائنس مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ اعلان ایجنسی نے پیر کے روز کیا۔ یہ ناسا کا 27 واں اسپیس ایکس کمرشل ری سپلائی سروسز مشن ہوگا ۔ بغیر عملے کے ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے کیا جانے والا مشن، فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے شروع کیا جائے گا۔

ناسا کے مطابق مشن خلا میں دل کیسے بدلتا ہے ، اس کی تحقیق کرنے، طالب علم کی جانب سے ڈیزائن کردہ کیمرہ ماؤنٹ کی جانچ کرنا، بائیو فلم کی تشکیل کو کنٹرول کرنے والی سطحوں کا موازنہ کرنا، اور خلاء میں زندگی کا مطالعہ کرنے سمیت تحقیق کرے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.