کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری درج

کشمیر میں موسم خشک، شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری درج
سری نگر،7 مارچ : وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گرواٹ تو کہیں بہتری درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 12مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گرواٹ تو کہیں بہتری درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں منگل کی صبح سے ہی نہ صرف موسم خشک رہا بلکہ دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں جیسے پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.