گاندربل : سات دنوں کے اندر اندر ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی ہدایت

گاندربل : سات دنوں کے اندر اندر ناجائز قبضوں کو ہٹانے کی ہدایت

سری نگر،13 فروی:اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ارگیشن سب ڈویژن گاندربل نے آبپاشی نہر اور دریاوں کے اردگرد غیر قانونی تجاوزات کو سات دنوں کے اندر اندر ہٹانے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہاکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ارگیشن سب ڈویژن گاندربل نے تمام زمینداروں ، کاشتکاروں اور دیگر اشخاص کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں۔

انہوں نے کہاکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ناجائز قبضوں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت متعلقہ محکمہ غیر قانونی ڈھانچوں کواز خود منہدم کرئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کے دوران جو بھی خرچہ آئے گا وہ بطور جرمانہ خلاف ورزی کنند گان سے ہی وصول کیا جائے گا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.