جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
8.1 C
Srinagar

بجٹ اجلاس سے قبل 27 جنوری کو آل پارٹی میٹنگ بلانے کا حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو 27 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رہنماؤں کی ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کریں گے یہ میٹنگ28 جنوری سے شروع ہورہے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل منعقد کی جا رہی ہے ایک باخبر ذریعے نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

یہ میٹنگ آئندہ بجٹ اجلاس کے لیے ایجنڈا طے کرنے اور کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا ہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ کے دوران حکومت اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے بات چیت کرے گی تاکہ اہم ترجیحات واضح کی جا سکیں اور باہمی اتفاقِ رائے کے ساتھ اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

بجٹ اجلاس 28 جنوری سے شروع ہو کر 2 اپریل تک جاری رہے گا، جس کے درمیان وقفہ ہوگا۔ اجلاس کا پہلا مرحلہ 28 جنوری سے 13 فروری تک چلے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگا۔ اس دوران کل 30 نشستیں ہوں گی۔
اجلاس کی خاص بات یکم فروری کو مرکزی بجٹ 2026-27 پیش کرنا ہے ۔ اجلاس کا باضابطہ آغاز صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے اراکین سے خطاب کے ساتھ ہوگا ۔ اقتصادی سروے 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img