جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
8.1 C
Srinagar

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں جاری، آج شام سے بادل برسنے کا امکان ،تین پروازیں منسوخ

سری نگر،: وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر جاری ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے۔

سری نگر ہوائی اڈے پر 3 پروازیں منسوخ

 یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کے باعث جمعرات کو بھی سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تین پروزایں منسوخ کر دی گئیں۔


واضح رہے کہ دہلی ہوائی اڈے پر جاری کردہ نوٹم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ کو بھی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
سری نگر ائیر پورٹ حکام نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے انتظامات کے پیش نظر دہلی ہوائی اڈے پر نافذ نوٹم کے باعث آج سری نگر ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی 3 پروازیں متعلقہ ائیر لائنز کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہیں’۔
حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنی ائیر لائنز سے پرواز کی تازہ صورتحال کی تصدیق کریں۔
انہوں نے مسافروں سے اس وجہ سے ہونے والی زحمت پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img