ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

اکاونٹس اسسٹنٹ اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا

سری نگر،13 فروی :جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے پیرکے روز چلڈرن ہسپتال بمنہ میں تعینات اکاونٹس اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال بمنہ میں تعینات کلاس فورتھ ملازمین نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کی کہ اکاونٹس اسسٹنٹ الاونس کی واگزاری کی خاطر رشوت طلب کر رہا ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 1/23کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو نے جال بچھایا جس دوران اکاونٹس اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اکاونٹس اسسٹنٹ کے قبضے سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img