جموں،13فروی:جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اب سپریم کورٹ نے بھی حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر مہر لگائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔
اُن کے مطابق ملی ٹینٹوں کی دھمکیوں کا حکومت کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کا کام ہے کہ دھمکیاں دینا لیکن ملی ٹینٹوں کی دھمکیوں کا حکومت کے فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اُن کے مطابق ریاسی میں ”لی تھیم “کی دریافت ہندوستان کو ایک بار پھر سونے کی چڑیا بنا دے گی۔
رویندر رینا نے کہاکہ ریاسی میں معدنیات کی دریارفت سے جموں وکشمیر کی تقدیر بدلنے والی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر رویندر رینا نے کہاکہ اب عدالت عظمیٰ نے بھی حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر مہر لگائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سبھی سیاسی تنظیموں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔
محبوبہ مفتی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوالات اُٹھانے کے بارے میں بی جے پی صدر نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ سبھی کو تسلیم کرنا چاہئے ۔
اُن کے مطابق محبوبہ مفتی کو یاد رکھنا چاہئے کہ عدالتوں پر سوالات نہیں اُٹھائے جاتے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں مضبوط ہے اور آنے والے چناو میں بھاجپا کی جیت یقینی ہے۔
یو این آئی