تازہ برف باری : سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر

تازہ برف باری : سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن میں تاخیر

سری نگر 25جنوری:سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح کم روشنی کے باعث کئی پروازیں موخر ہوگئیں۔
ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر صبح کی تمام پروازوں کو کم روشنی کی وجہ سے موخر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ روشنی میں بہتری کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا جائے گا۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق سری نگر اور وادی کے باقی اضلاع میں بدھ کی صبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
جنوبی ضلع کولگام اور شوپیاں میں بھاری برف باری کے پیش نظر کئی علاقے کٹ کررہ گئے ہیں جبکہ شاہراہوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ پہلے ہی بند ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.