کشمیر میں برف و باراں، جنوبی کشمیر میں درمیانہ درجے کی برف باری ریکارڈ

کشمیر میں برف و باراں، جنوبی کشمیر میں درمیانہ درجے کی برف باری ریکارڈ
سری نگر 25جنوری:وادی کے تمام علاقوں میں بدھ کو برف وباراں سے سفید چادر بچھ گئی تاہم سری نگر میں ہلکی برف باری ہوئی۔وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، پہلگام ،سونہ مرگ اور پیر پنچال کی چوٹیوں پر بدھ کے روز درمیانی درجے کی برف باری ہوئی۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 9انچ برف ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 25 جنوری تک میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 سے 28 جنوری تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں بلکے برف وباراں کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، قاضی گنڈ 11سینٹی میٹر، پہلگام 16.2سینٹرمیٹر، کوکر ناگ 14.5، گلمرگ میں 21 سینٹی میٹر، بدرواہ 7سینٹی میٹر ، کپواڑہ 12.7 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب 9.6 درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چالیس روزہ چلہ کلان بر سر اقتدار ہے جو ٹھٹھرتی سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور ہے۔
چلہ کلان اپنے دور اقتدار کے آخری عشرے میں داخل ہوا ہے اور اس کے بعد بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا۔
ادھر وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی واحد سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بھاری برف باری اور بانہال علاقے میں شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث ٹریفک میں خلل پڑا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.