جموں وکشمیر: رام بن سے بھارت جوڑو یاترا کا دوبارہ آغاز

جموں وکشمیر: رام بن سے بھارت جوڑو یاترا کا دوبارہ آغاز

جموں 25جنوری: جموں و کشمیر میں برف و باراں اور موسلا دھار بارشوں کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ بدھ کی صبح ضلع رام بن سے اپنے سفر کے 130 ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔
یہ یاترا سال گذشتہ کے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور جمعرات کی شام پنجاب سے جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز جوں ہی راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا دوبارہ آغاز ہوا تو پہلے سے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس لیڈر کا استقبال کیا اور اُن کے حق میں نعرے بلند کئے۔
جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر وقار رسول، غلام احمد میر اور کئی کانگریس لیڈران یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ ہیں۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے یاترا کے لئے سیکورٹی کا بھر پور بندوبست کیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.