گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

گاندر بل کے سونہ مرگ میں برفانی تودا گر آیا، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سری نگر،12 جنوری: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودا گر آیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے سر بل سونہ مرگ علاقے میں ایک بھاری بھرکم برفانی تودا گر آیا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا حکام علاقے میں تازہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس فراہم کئے ہیں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.