فوج نے کپوارہ میں بھاری برف باری کے بیچ حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا

فوج نے کپوارہ میں بھاری برف باری کے بیچ حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچایا

سری نگر،12 جنوری: فوج نے سرحدی ضلع کپوارہ کے کلاروس علاقے میں بھاری برف باری کے بیچ ایک حاملہ خاتون کو گھر سے اٹھاکر اسپتال پہنچایا۔
ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کی 41 آر آر کو شام ساڑھے آٹھ بجے سرکولی گاؤں کے ایک خاندان، سرپنچ اور ڈی ڈی سی ممبر سے فون کالز موصول ہوئی جن میں ایک حاملہ خاتون جس کی حالت نازک ہے، کو اسپتال پہنچانے کے لئے مدد طلب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بھاری برف باری کے باعث سڑکوں پر کافی برف جمع تھی اور ان پر پھسلن بھی پیدا ہوئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ فون کالز پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فوجی جوان بھاری برف باری کے بیچ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جائے موقع پر پہنچ گئے اور درد زہ میں مبتلا خاتون کو پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کلاروس پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ سی میں طبی عملہ بالکل تیار بیٹھا تھا اور انہوں نے مذکورہ خاتون کی فوری طور دیکھ بھال کرنا شروع کی۔
دریں اثنا خاتون کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں نے فوج کی اس بر وقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.