امریکہ ، چین کو کووِڈ ویکسین مفت دینے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے: پیئرے

امریکہ ، چین کو کووِڈ ویکسین مفت دینے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے: پیئرے

واشنگٹن، 5 جنوری: امریکہ چین کو کووڈ-19 کی ویکسین مفت بھیجنے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے، لیکن اس پیشکش کو قبول کرنا چین پر منحصر ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ہم نے چین کو کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ویکسین اور دیگر مدد کی پیشکش کی ہے۔ چین نے عوامی طور پر اشارہ کیا ہے کہ وہ اس تجویز کی تعریف کرتے ہیں اور انہیں حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تجویز پر قائم رہیں گے لیکن چین کو اس بارے میں فیصلے کےلئے نہیں کہہ سکتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.