منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

چوکس رہنے کی ضرورت۔۔۔

ڈانگری راجوری میںعام شہریوں کی بے دردانہ ہلاکت پر نہ صرف سرکار اور انتظامیہ سے وابستہ افراد کو افسوس ہے بلکہ عام لوگوں میں ان ہلاکتوں کےخلاف زبردست تشویش پائی جارہی ہے ۔

اس حوالے سے پیر پنچال کے تمام ہندو اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے مشترکہ ہڑتال کی کال دیکر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔

ہڑتال کرنے یا احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بلکہ اُن سازشو ں کو بے نقاب کرنے کی ضرور ت ہے جواس ملک کے عوام کےخلاف ایک منصوبہ بند طریقے سے کی جا رہی ہیں ۔

کبھی رام او ر رحیم کے نام پر آپس میں لڑوایا جاتا ہے تو کبھی رات کی تاریکی کے دوران معصوم اور ہنستے لوگوں کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلایا جاتا ہے ۔

سرکار اور حفاظتی ایجنسیوں کواس حوالے سے ایک مشترکہ کوشش کر کے ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کا کوئی اور واقعہ پیش نہ آسکے اور اس حوالے سے دن رات عوام کو چوکس رہنا چاہیے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img