بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
0.4 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی جائیداد ضبط:پولیس

جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک منشیات فروش کی لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68 (ایف) کے تحت ایک منشیات فروش کی تقریباً 75 لاکھ روپیے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعات8/21/22 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 184/2025 کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ جائیداد منشیات فروش کاظم اشرف ولد محمد اشرف ساکن اولڈ بس اسٹینڈ بھدرواہ کی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ضبط کی گئی جائیداد میں پختہ رہائشی مکان، 9 مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 1479 واقع اولڈ بس اسٹینڈ بھدرواہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تفصیلی مالی جانچ اور بیک ورڈ لنکیج کی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے مذکورہ جائیداد منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہوئی رقم سے خریدی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی کی جانب سے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا جبکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img