ہم ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی:راجناتھ سنگھ
سرینگر/پاکستان اور چین کے نام ایک مرتبہ پھر سخت پیغام میں وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ترواننت پورم میں شیواگیری مٹھ کی 90ویں سالانہ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا اور برقرار رکھنا چاہتا ہے، لیکن قومی سلامتی کی قیمت پر ایسا نہیں کیا جائے گا۔سنگھ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے اس ریمارک کو یاد کیا کہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں۔اس لیے ہمیں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کی ضرورت ہے۔ تاہم ہم اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم اپنی قومی سلامتی کی قیمت پر کسی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں چاہتے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ میں بھی دنیا کو پتہ چل گئی ہے کہ بھارت کے خلاف کوئی انکھ اٹھ نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر چین ہو یا پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسیایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دیگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔