بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.7 C
Srinagar

تازہ برف وباراں کے بعدکئی علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع

سری نگر : تازہ برف وباراں کے بعدکئی علاقوںمیں بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ،جسکے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے صارفین کوسردی کی سخت ایام میں شدید تکالیف کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر برف باری کے تازہ سلسلے کے بعد کشمیر وادی کے کئی علاقوںمیں بجلی سپلائی اثرانداز ہوئی ہے ۔شہر سری نگر کے علاقہ مہجور نگر میں جمعرات کورات11بجے سے بجلی سپلائی جمعہ کی سہ پہرتک بندتھی ۔مقامی لوگوںنے بتایاکہ 2سال قبل ہمارے یہاں سبھی گھروںمیں میٹر نصب کئے گئے ہیں لیکن میٹریافتہ علاقہ ہونے کے باوجود مہجور نگرمیں کبھی بجلی سپلائی بغیر خلل یاکٹوتی کے جاری نہیں رکھی جاتی ہے ۔لوگوںنے بتایاکہ علاقہ مہجور نگر کی فرنڈس کالونی ،سعادت محلہ ،روزکالونی اور دیگر کالونیوں وبستیوںمیں جمعرات کورات11بجے اچانک بجلی سپلائی بند ہوگئی ،اور اب جمعہ کوسہ پہر3بجے تک بھی بجلی سپلائی بحال نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میٹر یافتہ علاقہ ہونے کے باوجود یہاںکے صارفین کونامعلوم وجوہات کی بناءپر سزادی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بار ہابجلی کی غئرمنصفانہ سپلائی کیخلاف آوازبلندکی اور متعلقہ انجینئروں کے پاس شکایت بھی درج کی لیکن اسکے باوجود بجلی سپلائی میں بہتری آنے کے برعکس ہمیں اندھیرے کامسلسل سامنا کرناپڑرہاہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img