بزرگوں سے سبق سیکھو ۔۔

بزرگوں سے سبق سیکھو ۔۔

جوانی کے جوش میں انسان اپنا ہوش کھو بیٹھتا ہے ،وہ صحیح اور غلط میں فرق نہیں کر پاتا ہے ،اسی لئے وہ موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں پر چڑھ کر ایسی حرکتیں کرتا ہے کہ بچے ،بوڑھے اور عورتیں افسوس کرتی رہتی ہیں ۔

اسکولوں ،کالجوں اور دیگر دانشگاہوں کے علاوہ کو چینگ سنٹرو ں کے باہر نوجوان لڑکے اور لڑکیا ں دونوں بھیڑ بکریوں کی طرح جھنڈ میں ایک دوسرے کےخلاف لڑتے نظر آتے ہیں ۔

کبھی نوجوان اسٹنڈ(کرتبازی) کرتے نظر آتے ہیں اور لڑکیوں پر فقرے بھی کستے رہتے ہیں،ان نوجوانوں کے بال بھی ہر ذی حس انسان سے سوال کرتے ہیں کہ آخر انہوں نے کون سے گناہ کئے کہ اُنکی بے حرمتی کی گئی ہے کیونکہ آج کل کے نوجوان اس طرح اپنے بال کتراتے ہیں کہ شیطان بھی شرمسار ہوتا ہے ۔

ان حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے بچوں کو ان بزرگوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی جوانی کے دور میں اس طرح کے کام کئے ہیں ،وہ کس قدر کمزور اور پریشان ہیں یا تھے کیونکہ جوانی ہی کا دور ہی ایک ایساموقعہ ہوتا ہے جب انسان اپنا زور لگا کر زندگی خوشحال بنا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.