آج تک یہی سنا تھا کہ انسان سب سے زیادہ طاقتور اور عقل والا ہوتا ہے ،جودنیا میں موجود باقی تمام جانداروں سے افضل اور بااختیار ہے ۔لیکن اب لگتا ہے کہ یہ انسان سب سے کمزور اور محتاج ہے ۔
اس انسان کا قتل اب معمولی مچھر کرتا ہے ۔جانور ،ریچھ ،شیر ،سانپ اور بچھو کے بارے میں سنا تھا کہ وہ انسان کی جان لیتا ہے لیکن آج مچھر اور معمولی کورونا وائرس کا کیڑا انسان کو بے حال کر دیتا ہے، آخر کیوں؟یہ تبدیلی کیوں ہو گئی ،کہا جارہا ہے جموں میں قاتل مچھروں نے 5افراد کی جان لی ہے ۔
ان افراد کو مچھروں نے کاٹ کر ڈینگو بیماری میں مبتلاءکیا تھا۔جس طرح ایک معمولی وائرس نے پوری دنیا کے لوگوں کو گھروں میں قید کیا اور شوہر بیوی کے پاس جانے سے ڈرتا تھا اور ماں بیٹی ،باپ بیٹے اور بہن کےساتھ ہاتھ نہیں ملاتے تھے ۔
سنا ہے کہ ڈینگو مچھر اصل میں گندگی اور گندے پانی سے نمودار ہوتا ہے ۔ ،آج کل لوگ گھروں سے تمام گندگی اور غلاظت باہر نکال کر ندی نالوں اور ڈرینوںکے کسی کونے میں ڈال دیتے ہیں، جہاں سے یہ قاتل مچھر پیدا ہوتا ہے جو انسان کی جان لیتا ہے ، اسطرح اگر گہرائی سے مطالعہ کریں تو صاف لگتا ہے کہ غلطی انسان کی اپنی ہی ہے نہ کہ کسی اور کی ۔





