منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

آخر برکت کہاں ؟۔۔۔۔

ہر گھر میں صبح وشام یہی بحث ہورہی ہے، آخر اچھی خاصی آمدنی کے باوجود گھریلو اخراجات میں برابری کیوں نہیں آجاتی ہے؟ ۔

لاکھوںکمانے کے باوجود بھی لوگوں کے اخراجات پورے نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہونگے کیونکہ انسان نے خود ہی یہ وباءتیار کی ہے، وہ پیدل چلنے کی صلاحیت کے باوجود گاڑی یا گھوڑے پر سوار ہونے کیلئے بے قرار ہوتا ہے ۔

جہاں تک کھانے پینے کا تعلق ہے اس میں بے شمار فضول خرچی کی جا رہی ہے ۔پوشاک کے نام پر بھی انسانیت کی قباءچاک کی جاتی ہے۔ اسی لئے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پھٹے پرانے جین پہن لیتے ہیں ،جن کی قیمتیں عام آدمی برداشت نہیںکر سکتا ہے ۔اِدھر مہنگائی بھی حد سے زیادہ ہو رہی ہے ۔

آج مل رہے 10روپے کی چیز کی قیمت ایک ہفتے بعد دوگنی ہوجاتی ہے ۔تیل ،دال ،نمک اور مصالہ جات کی قیمتیں راتوں رات آسمان کو چھو لیتی ہیں۔

غالباً اسی لئے ہر گھر میں روز بحث اور فسادات ہو جاتے ہیں، آخر برکت کہاں جا رہی ہے اور راہل جہلم کے کنارے دیکھتا ہی رہ جاتا ہے اور کہتا ہے۔۔ عفو خدایا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img