جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

راجوری میں کمسن لڑکا مٹی کے تودے کے نیچے زندہ دفن ہو گیا

جموں،20جولائی:جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں مٹی کے تودے کے نیچے بارہ سالہ لڑکا زندہ دب گیا جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز تھانہ منڈی راجوری میں مٹی کا تودا گر آیا جس دوران بارہ سالہ بچہ اُس کے نیچے آیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے ملبے سے کمسن لڑکے کی لاش برآمد کرکے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے سپرد کی۔
متوفی کی شناخت محمد یاسر ولد محمد فاروق کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img