جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

سری نگر اور گاندربل انتظامیہ نے عوامی مقامات پر فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا

سری نگر،19 جولائی: ضلع انتظامیہ سری نگر اور گاندربل نے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کے فیس ماسک لگانے کو لازمی قرار دیا ہے۔

قبل ازیں ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے اسی نوعیت کا ایک حکمنامہ جاری کیا تھا اور یہ حکمنامے جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں بتدریج درج ہورہے اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے بطور جاری کئے جا رہے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کو اگلے احکامات صادر ہونے تک فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے یومیہ کیسز میں لگاتارہو رہے اضافے کے پیش نظر ماسک لگانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
اُن کے مطابق وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر فیس ماسک کے ساتھ ساتھ سبھی کووڈ روہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ناگزیر ہے۔
گاندربل ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے سی ای او فاروق احمد بابا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع گاندربل کے تمام عوامی مقامات پر لوگوں کا اگلے احکامات صادر ہونے تک تک فیس ماسک لگانا لازمی ہے۔
انہوں نے حکمنامے میں مزید کہا کہ تمام ضلع اور سیکٹرول افسران اپنے اپنے دفتروں میں جملہ افسروں اور ملازموں کے فیس ماسک لگانے کو یقینی بنائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز کورونا کیسز میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔
ماہرین نے لوگوں سے گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کرنے کی تاکید کی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img