پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
21.7 C
Srinagar

جموں کے کنجونی علاقے میں ہوائی فائرنگ

جموں،19 جولائی:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے کنجونی علاقے میں ایک شخص نے جموں وکشمیر گرامین بینک ملازمین کی ایک ٹیم پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں میں ایک شخص نے گرامین بینک سے لون حاصل کیا جس کے بعد وہ لون کی رقم ادا کرنے سے قاصر رہا ۔
ذرائع نے بتایا کہ گرامین بینک ملازمین نے مذکورہ شخص کو متعدد بار لون رقم بینک میں جمع کرنے کی ہدایت دی تاہم اُس نے ملازمین کی ایک نہ سنی ۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز گرامین بینک کے ملازمین لون رقم حاصل کرنے کی خاطر کھاتہ دار کے گھر واقع کنجونی جموں پہنچی جس دوران لڑائی جھگڑے پر نوبت پہنچی ۔
ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ہی مذکورہ شخص نے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے جس وجہ سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بینک ملازمین پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس ٹیم بھی جائے موقع پر پہنچی اور پانچ افراد کو حراست میں لے کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img