جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ، صحت سکیموں کا جائزہ لیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم منوج کمار دِویدی نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں آیوشمان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) اور اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت سکیموں کے تحت اِستفادہ کنند گان کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
چیف ایگزیٹیو آفیسر ایس ایچ اے آیوشی سوڈان نے بی آئی ایس سیچوریشن کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔پرنسپل سیکرٹری نے جائزہ کے دوران ڈیٹا کا مطالعہ کیا ۔ اُنہیں بتایا گیا کہ سکیموں کے تحت 80فیصد سیچوریشن حاصل کی گئی ہے ۔
جائزہ لینے کے بعد پرنسپل سیکرٹری نے مجموعی آبادی کے ان حصوں او رسکیموں کے تحت سب سے کم رجسٹرڈ علاقوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے تجزیہ کیا کہ سری نگر اور جموں اَضلاع کی شہری آبادی اور دیگر اَضلاع میں بھی غیر رجسٹرڈ مستفید ین تک بڑے پیمانے پر پہنچ کر تعداد میں اِضافہ کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
چیف میڈیکل اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع سے رہ جانے والے مستفیدین کی شناخت اور ان کا اِندراج کریں۔ چیف میڈیکل اَفسران سے کہا گیا کہ وہ ہفتہ وار منصوبہ بندی ، ان پر عمل در آمد اور اس کی رِپورٹ پیش کریں ۔ انہیں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت کے مطابق چھ ہفتوں کے اندر صد فیصد سیچوریشن حاصل کرنا ہے ۔
اِسی طرح دونوں صوبوں کے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے کہا گیا کہ وہ بلاک وار حکمت عملی پر کام کریں اور مقررہ وقت کے اَندر ہدف حاصل کرنے کے لئے آشاورکروں اور دیگر فیلڈ سٹاف کو اِستعمال کریں۔
پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ بیداری کے مختلف اِقدامات پہلے سے ہی اُٹھائے جارہے ہیں جن میں فلیش پیغامات بھیجنا، ریڈیو جینگلز نشر کرنا اور تاجروں ، صفائی کارکنوں ، تاجروں کے لئے واک اِن ڈرائیو کا اِنعقاد شامل ہے۔
پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے سی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ کل سے گھر گھر رجسٹریشن مہم شروع کریں تاکہ اے ایم ۔پی ایم جے اے وائی صحت کی صدفیصد سیچوریشن حاصل کی جاسکے۔ دوسری طرف صحت حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ویکسی نیشن نمبروں کو بڑھا دیںبالخصوص بزرگ شہریوں میں۔
پرنسپل سیکرٹری نے بیمہ کمپنیوں کے نمائندوںاور اَفسران کے ساتھ منعقدہ ایک او رمیٹنگ میں سکیموں کے حوالے سے کارکردگی کے اشارے ، دعوے کی صورتحال اور اِنسداد دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے سخت ہدایات دیں کہ اگرمحکمہ صحت کے اہلکاروں سے کوئی دھوکہ دہی کا ارتکاب ہو جاتا ہے جس میں جان بوجھ کر پرائیویٹ ہسپتالوں کو ریفر کرنا شامل ہے تو ا س کے خلاف مقدمہ درج اور سول سروس رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔ڈی ایچ ایس اور سی ایم اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایسے واقعات کی نشاندہی اور قواعد کے تحت مناسب کارروائی کے لئے ان کی رِپورٹ کریں۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر یوٹی کے سرکاری ہسپتالوں میں اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ایس اِی ایچ اے ٹی کے تحت صد فیصد آئی پی ڈی کی تبدیلی پر بھی زور دیا۔
اُنہوں نے مریضوں کی جانب سے جیب خرچ سے باہر ہونے کے واقعات کا بھی نوٹس لیا اورڈائریکٹروں کواِس سلسلے میںنوٹس لینے کی ہدایت دی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img