سرینگر:آل جے اینڈ کے پنچائت کانفرنس کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔
اے جے کے پی سی کے صدر ایس انیل شرما کی قیادت میں وفد نے لفٹینٹ گورنر کو پنچائتوں کے موثر کام کرنے سے متعلق مختلف مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے پنچائت سطح کے کاموں کیلئے منریگا کی ادائیگیوں اور دیگر فنڈز کی بروقت ریلیز کا مسئلہ بھی پیش کیا ۔ پی آر آئی کو پنچائتوں سے لوگوں کو لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے بااختیار بنانے کے مطالبے پر روشنی ڈالی ۔
لفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے تمام حقیقی مسائل اور مطالبات کو میرٹ پر پورا کرنے کا یقین دلایا ۔