ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

غلط فہمیاں اور کچھ نہیں !

اُونٹ رے اُونٹ تیری کون سی کل سیدھی ۔یہ محورہ محکمہ تعلیم کے حکام پر سوفیصد ’فٹ‘ ہو جاتا ہے جنہوں نے اچانک بغیر کسی مشاورت کے بچوں کیلئے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

ویسے بھی یہ حسب معمول ہوتا ہے کہ ہربرس گرمیوں میں بچوں کی چھٹیاں ہو جاتی ہیں لیکن کئی پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے امتحان چل رہے تھے اب اگر وہ اسکول انتظامیہ بچوں کو سرکاری حکم نامے کے مطابق چھٹی دیتے ہیں، تو اُن کے امتحان ادھورے رہ سکتے ہیں جو ہرگز اچھی بات نہیں ہے ۔

محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو اس کے اہم فیصلہ کو لیتے وقت پرائیویٹ اسکول انجمنوں اور اسکول انتظامیہ سے وابستہ ذمہ داروں کو اعتماد میں لینا چاہیے ،یہاں ہر محکمے میں تال میل کا فقدان نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور لوگ سرکار اور انتظامیہ کےخلاف غم وغصے کا اظہار کرتے ہیں جبکہ یہ افسران کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے اور کچھ نہیں ۔جہلم کے کنارے لوگ ان ہی باتوں کو لیکر بحث کرتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img